پاکستانی قوم کے ہیرو وڈیو produit artisanal fermier

خبریں


05/12/08

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ معزول ججوں کی بحالی کے لیے نہ تیس دن کی ضرورت تھی نہ بارہ دن کی۔اس کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے ایک ایگزیکٹو آرڈر کی ضرورت تھی جو کہ ججوں کی رہائی کے اعلان کے ساتھ ہی جاری ہوجانا چاہئے تھا۔

05/12/08
 

بارہ مئی پاکستان میں ججوں کی بحالی کے لیئے حکومتی اتحاد کی دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی طرف سے طے کردہ تاریخ کا آخری دن۔اور ایسے میں معزول ججوں کی بحالی سے متعلق حکمراں اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان لندن میں ناکام مذاکرات کے بعد مسلم لیگ (ن) اپنا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مرکزی ورکنگ کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے  مشترکہ اجلاس میں، جس کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کی، فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم ن کے وفاقی کابینہ میں شامل وزراء استعفے دے دیں گے۔

Page 1 of 6  > >>